مصر؛ اراکین پارلیمنٹ نے بچوں کے قرآنی مراکز بند کرنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

مصر؛ اراکین پارلیمنٹ نے بچوں کے قرآنی مراکز بند کرنے کا مطالبہ کردیا

9:32 - October 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3505195
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مراکز میں بچوں کو شدت پسندی کا درس دیا جاتا ہے

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق رکن پارلیمنٹ محمود بدر نے وزیراعظم اور اجتماعی امور کے وزیر سے سوال کیا ہے کہ کیا بچوں کو قرآن مرکز میں نورالبیان نہیں پڑھایا جاتا اور ان جیسے دروس سے شدت پسندی میں اضافہ نہ ہوگا ؟

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ درس میں آرٹ سیکھنے اور کتوں کے حرام ہونے کے علاوہ مختلف چیزوں کو حرام بتایا گیا ہے کیا بچوں کو شروع ہی میں  توحید، ربوبیت، اور حلال و حرام سے آشنا کرانا درست ہے؟

 

بدر نے فیس بک پر کمنٹس میں کہا ہے کہ حکومت درسی مواد پر نظرثانی اور شدت پسندانہ مواد ہٹانے پر کام کررہی ہے اور بیان ثابت ہونے پر ان جیسے دروس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔/

3753986

نظرات بینندگان
captcha