مصر؛ اسوان اور بحرالاحمر میں بارہ قرآنی اسکولوں کا افتتاح

IQNA

مصر؛ اسوان اور بحرالاحمر میں بارہ قرآنی اسکولوں کا افتتاح

7:43 - December 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3505547
بین الاقوامی گروپ- مصری وزارت اوقاف کے مطابق اسوان اوربحر الاحمر کے علاقوں میں بارہ قرآنی مدرسے قایم کردیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق مصری وزارت اوقاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرالاحمر اور اسوان کے علاقوں میں مفت تدریس قرآن کے لیے بارہ مدرسے قایم کیے گیے ہیں۔

 

وزارت اوقاف کے مطابق ان مدرسوں میں حفظ قرآن کی سہولیات موجود ہیں اور تعلیمات قرآن کا فروغ مدرسوں کے قیام کا مقصد ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے قاهره، جیزه، اسکندریه، منوفیه، غربیه، الفیوم، کفرالشیخ، بنی سویف، دقهلیه، قنا، اسیوط، القلیوبیه، الاقصر، المنیا، الشرقیه، سینای شمالی، پورت سعید، سینای جنوبی، وادی الجدید، دمیاط، مطروح، بحر الاحمر، سوئز، سوهاج اور اسماعیلیه شہروں میں ۷۸۸ مدرسے قایم کیے گیے تھے اور اب مزید بارہ قرآنی مدرسوں کے افتتاح سے مدارس کی تعداد آٹھ سو ہوگیی ہے۔/

3776698

 

نظرات بینندگان
captcha