لبنان؛ مظاہروں کے پس پردہ سعودی ولی عھد کا کردار

IQNA

لبنان؛ مظاہروں کے پس پردہ سعودی ولی عھد کا کردار

6:59 - October 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506779
بین الاقوامی گروپ- مظاہروں میں محمد بن سلمان کا نام واضح طور پر محسوس ہونے لگا ہے اور سوشل میڈیا پر اعتراضات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں چینل CNN کے مطابق لبنان ان دنوں اقتصادی مشکلات کے حوالے سے مظاہروں کی زد ہر ہے تاہم مظاہروں کو جاری رکھنے کے حوالے سے سعودی ولی عھد کا کردار بھی سامنے آنے لگا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر «ماریا معلوف» ٹوئٹ کرتا ہے: یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک لوگوں کا ان کا حق نہیں ملتا جیسا کہ محمد بن سلمان چاہتا ہے۔



العربی چینل سے ایک شخص انٹرویو میں کہتا ہے:‌ « ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ مظاہرے سے پیچھے نہ ہٹے جیسا کہ محمدبن سلمان مطالبہ کررہا ہے۔


مظاہروں کو وسعت دینے کے مطالبو کے ہمراہ سعودی ولی عھد کا نام سامنے آنا شروع ہوچکا ہے۔



قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات سے ٹیکس نظام کے خلاف بیروت کے میدان «ریاض الصلح» میں مظاہرہ شروع ہوچکا ہے جو حکومت کے ڈھانچے میں تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں اور زرایع کے مطابق ان حالات میں ہزاروں جعلی سعودی اکاونٹس سے  «سیدحسن نصرالله» کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے۔

 

ھیش ٹیگ «نصرالله انکا حصہ ہے» اور «تو اور تیرا اسلحہ- ہمیں چھوڈ دو»  عام ہورہا ہے جبکہ دو ہزار تین سو اکاونٹس میں سے ۳۵ فیصد سعودی صارفین شامل ہیں۔



مظاہروں کے ساتھ ہی سعودی سے جعلی اکاونٹس سے حزب اللہ کے خلاف تبلیغات تیز کردیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے عراقی مظاہروں میں بھی ۷۹ فیصد اکاونٹس سعودی صارفین سے متعلق تھے جو مظاہروں میں مشکوک اقدامات کی ترویج کررہے تھے۔/

3852226

نظرات بینندگان
captcha