سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

8:42 - May 05, 2024
خبر کا کوڈ: 3516331
ایکنا: امریکی یونیورسٹیوں کے بعد سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شامل ہوگئے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق امریکی طلباء کی فلسطین حمایت تحریک کا سلسلہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور  سوئٹزرلینڈ میں ٹرنیٹی کالج ڈبلن اور لوزان یونیورسٹی کے طلبہ کلاسز معطل کرکے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

ٹرنیٹی کالج ڈبلن میں طلبہ نے کیمپ لگا کر احتجاج کیا جبکہ آئرلینڈ میں بک آف کیلز کی نمائش کو بند کر دیا، جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز تھا۔

یہ کیمپ اس وقت قائم کیا گیا جب طلبہ کی یونین نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی نے ان پر حالیہ مہینوں میں ہونے والے مظاہروں سے ہونے والے نقصانات پر 2 لاکھ 14 ہزار یورو (2 لاکھ 30ہزار ڈالرز) جرمانہ عائد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کے بھی متعدد جامعات میں طلباء غزہ مظلوموں کے لیے سڑکوں پر نکل چکے ہیں اور تمام مظاہروں میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha