سوئیڈن کی گستاخ خاتون نے دوبارہ توہین قرآن کردی

IQNA

سوئیڈن کی گستاخ خاتون نے دوبارہ توہین قرآن کردی

7:16 - May 05, 2024
خبر کا کوڈ: 3516328
ایکنا: پولیس کی حفاظت میں گستاخ خاتون «گوسٹاو آدولف ٹورگ» میدان جو شهر مالمو میں واقع ہے قرآن دوبارہ نذر آتش کردی۔

ایکنا نیوز- سویڈش انفارمیشن سینٹر کے مطابق، سویڈش پولیس نے ملک کے جنوبی شہروں میں سے ایک میں قرآن جلانے کے اجتماع کے لیے اجازت نامہ جاری کیا، جو کل مالمو میں منعقد ہوا۔

سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صلیب اٹھانے والی اس خاتون کے ساتھ ساتھ ایک شخص جس نے اپنے کندھے پر صیہونی حکومت کا جھنڈا ڈالا ہوا ہے اس خاتون کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ توہین کرنے والا وہی خاتون ہے جس نے گزشتہ ہفتے اسٹاک ہوم کے قریب قرآن پاک کی توہین کی تھی۔

 

شائع شدہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ خاتون سویڈش پولیس کی مکمل حفاظت کے ساتھ اس توہین آمیز حرکت کا ارتکاب کرتی ہے اور مسلمان فلسطینی پرچم تھامے اس کے خلاف نعرے لگاتے ہیں اور اسلامی مقدسات کے دفاع کے لیے نعرے لگاتے ہیں۔

 

زن سوئدی اهانت به قرآن را تکرار کرد

سویڈن میں ایسے اجتماعات کا انعقاد، جن میں کتاب خدا کی توہین کی گئی ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے تنقید کو ہوا دی گئی اور اسلامی ممالک کے ساتھ اسٹاک ہوم کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں۔/

 

زن سوئدی اهانت به قرآن را تکرار کرد

 

4213756

نظرات بینندگان
captcha