سعودی شہریوں کے عمرہ کرنے پر بھی پابندی عائد

IQNA

سعودی شہریوں کے عمرہ کرنے پر بھی پابندی عائد

9:17 - March 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507347
تہران( ایکنا)کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

کے مطابق گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد سعودی عرب نے متاثرہ ملکوں کے عمرہ زائرین پرمکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآل وسلم میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب سعودی عرب نے مقامی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اندرونِ ملک مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی عائد کردی گئی ہے اور یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کی سفارش پرعائد کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پر یہ پابندی عارضی ہے جس کا ہر تھوڑے عرصے میں وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا رہے گا اور صورتحال میں بہتری پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

206568

نظرات بینندگان
captcha