یمن، تھم نہیں رہے ہیں سعودی جرائم

IQNA

یمن، تھم نہیں رہے ہیں سعودی جرائم

9:38 - March 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507353
تہران( ایکنا)سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مطابق یمن کے فوجی ذرائع نے اتوار کو اعلان کیا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو پچپن مرتبہ الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر میزائل اور مارٹرگ سے حملہ کیا ہے۔

تیرہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے اسٹاک ہوم مذاکرات میں، الحدیدہ میں جنگ بندی کو لے کر یمنی اور سعودی فریقوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا جس پر اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ سے عملدرآمد شروع ہوا مگر سعودی عرب روزانہ کی بنیادوں پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ الحدیدہ جنگ اور محاصرے کے شکار یمنی عوام تک انسانی امداد پہنچانے کا واحد راستہ شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں اور حملوں کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہیں۔ اس عرصے میں یمن کے دسیوں ہزار شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

363101

نظرات بینندگان
captcha