هنیه: قدس شریف کے فلسطینی تشخص کی جنگ میں اکیلے نہیں

IQNA

هنیه: قدس شریف کے فلسطینی تشخص کی جنگ میں اکیلے نہیں

10:34 - April 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509186
تہران(ایکنا) حماس کے رہنما اسماعیل هنیه کا کہنا ہے کہ اپنی پہچان کی جنگ میں قدس کے فلسطینی تنہا نہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس رہنما سماعیل هنیه نے بیان میں کہا ہے: « ہم سرزمین فلسطین اور بیت المقدس کے دفاع میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔  قدس میں تنازعات پر ہماری گہری نظر ہے اور فلسطینیوں اور زائیونسٹوں کی جنگ کو ہم نزدیک سے دیکھ رہے ہیں اور وہ لوگ مسجد الاقصی اور فلسطینی حقوق پامال کررہے ہین۔

 

حماس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے: «ہم قدس شریف کی آزادی اور فلسطینی عزت و سربلندی کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔».

 

انہوں نے تمام فلسطینیوں کو اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے بیت المقدس کے شہریوں کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس وقت جو کچھ بیت المقدس میں ہورہا ہے اسلامی و عربی اور فلسطینی تشخص کی جنگ ہے اور اس کا کوئی امکان نہیں کہ اس شہر کو اسرائیل کے تسلط میں دیا جائے، قدس کی جنگ در اصل تہذیب و تشخص کی جنگ ہے۔/

3966603

 

نظرات بینندگان
captcha