دبئی قرآنی مقابلوں کی پہلی رات+ فلم

IQNA

دبئی قرآنی مقابلوں کی پہلی رات+ فلم

7:49 - November 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510698
تہران(ایکنا) خواتین بین الاقوامی مقابلہ «شیخة فاطمة بنت مبارک» شروع ہوچکا ہے۔

الخلیج نیوز کے مطابق «شیخة فاطمة بنت مبارک»ایوارڈ خواتین قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب ہفتے کو منعقد ہوئی۔

مقابلے دبئی کے حاکم کے مشیر خاص ابراهیم بوملحه، علمی ثقافتی کونسل کے سربراہ بلال البدور، دبئی ایوارڈ کے اراکین اور شرکاء کی شرکت کے ساتھ جاری ہیں۔

 

پہلی رات کے مقابلے انڈونیشیاء کے قاری سید عقیل حسین المنور کی تلاوت سے شروع ہوا جس کے بعد ججز کمیٹی کے سربراہ علی عطیف نے مقابلوں کی شرایط بیان کیا۔

 پہلی رات مقابلوں میں امریکہ کی رويدة قاسم ، تھائی لینڈ کی وودا ساتليه ، سوڈان کی سامیه عبدالرحمن محمد، انڈیا کی صالحه بایکا، فلسطین کی فریال احمد تنیره اور فلپائن کی  ناصوره  نے تلاوت کی۔

پہلی رات کی ویڈیو کلپ:

ویڈیو کا کوڈ

پہلی رات شرکاء محفل کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں لوگوں میں انعامات تقسیم کیے گیے ۔ مقابلوں میں دنیا کے چالیس ممالک کے نمایندے شریک ہیں۔ مقابلے بیس سے ستائیس نومبر تک جاری رہیں گے۔


مقابلے ہر روز پانچ بجے شروع ہوتے ہیں اور اختتام پر شرکاء میں بھی انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔

ججز کمیٹی میں سعودی عرب، امارات، مصر، اندونیشیاء  اور پاکستان کے ماہرین شامل ہیں۔

«شیخة فاطمة بنت مبارک» مقابلے دبئی کے علمی ثقافتی کمپلیکس میں ایس او پیز کے ساتھ جاری ہیں جو

سیٹلائیٹ چینل «نور دبئی» اور دبئی ایوارڈ کے یوٹیوب چینل سے نشر کیے جاتے ہیں۔/

4015019

نظرات بینندگان
captcha