سیستان و بلوچستان کے بارڈر ٹرمنل سے اقتصادی لین دین میں اضافہ

IQNA

سیستان و بلوچستان کے بارڈر ٹرمنل سے اقتصادی لین دین میں اضافہ

8:25 - January 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511213
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کے ملک اور میرجاوہ بارڈر ٹرمنل سے گذشتہ دس ماہ کے دوران اقتصادی لین دین میں اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایوب کرد نے ہفتے کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دس ماہ کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود میلک اور میر جاوہ کے بارڈر سے برآمدات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ برآمدات میں آئل مصنوعات، سیال گیس اور غذائی اشیا شامل ہیں۔ ایوب کرد نے ایران کی ان سرحدوں سے برآمدات کے شعبے میں پائی جانے والی گنجائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے آس پاس اور پڑوسی ملکوں کے لئے ایران کی برآمداتی توانائی اور جغرافیائی پوزیشن نے ایران کی تجارتی پوزیشن کو اور زیادہ اہم بنا دیا ہے۔

 

صوبے سیستان و بلوچستان کے نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس وقت میلک اور میرجاوہ کی گذرگاہوں سے روزانہ پانچ سو سے زائد ٹرکوں کے ذریعے سامان اور اشیا منتقل ہو رہی ہیں جس سے کورونا کے باوجود ان گذرگاہوں کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

۔۔

 

نظرات بینندگان
captcha