نیوز ایجنسی المسیره کے مطابق آیت الله شیخ عیسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہب اور ضمیر کی عدالت میں یمنی جنگ ایک گندی جنگ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یمنی جنگ امریکی ایما پر شروع کی گیی اور بعض مسلمان ملک اس میں کود پڑے ہیں۔
شیعہ رہنما کا کہنا تھا کہ امت اسلامی اور اسلامی احکامات کے مطابق یمنی جنگ اور عدل و انصاف میں کسقدر فاصلہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک تباہ کن مکمل جنگ ہے اور ہر مسلمان اپنے دین و مذہب کی آواز پر اس جنگ کے خلاف آواز بلند کریں۔
سعودی عرب نے چھ سال قبل چند عربی ممالک کے ساتھ الاینس کی صورت میں امریکی گرین سگنل پر اس جنگ کا آغاز کیا اور اس غریب عربی ملک پر شدید بم باری کا عمل شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔/