حجاج کے لیے سعودی عرب میں نئی شرایط

IQNA

حجاج کے لیے سعودی عرب میں نئی شرایط

7:42 - February 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511271
تہران(ایکنا)سعودی عرب کی جانب سے حجاج اور زائرین کے لیے نئی شرایط کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حجاج کی سلامتی کے لیے نئی تدابیر اور ایس او پیز تیار کی گیی ہیں۔

 

مذکورہ وزارت خانے کے مطابق کوویڈ کی نئی اقسام کے پیش نظر حجاج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین کارڈ لازما پیش کریں اور اسکے ہمراہ پی سی آر ٹیسٹ جسکی مدت اٹھتالیس گھنٹے سے زاید نہ ہو یہاں دکھانا ہوگا۔

 

وزارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ  نو فروری ۲۰۲۲ کے دن سے نئی شرایط پر عمل در آمد شروع کیا جائے گا۔

 

وزارت حج و عمره کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: آٹھ سال سے کم عمر کے افراد کے لیے ان شرایط پر عمل لازمی نہیں۔

 

وزارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہےجن افراد نے دوسری ڈوز تین مہینے قبل لگائی ہے انکے لیے ضروری ہے کہ وہ تیسری ڈوز لگوائے مگر سولہ سال سے کم عمر افراد کے لیے اس پر عمل ضروری نہیں۔/

 

4034675

نظرات بینندگان
captcha