المسیره نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا جہاں پروازوں کی شیڈول متاثر ہونے کی خبر ہے۔
الجزیرہ نیوز نے بھی بریکنگ نیوز میں تصدیق کی ہے کہ اس ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
مذکورہ نیوز کے مطابق بریگیڈیر یحیی سریع نے کہا ہے کہ اس ائیرپورٹ پر موجود اہم فوجی اڈے کو «قاصف کی ۲» ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ائیرپورٹ سے یمن پر حملوں میں طیاروں سے استفادہ کیا جاتا ہے اور اسی بنیاد کو اس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے والے اس ائیرپورٹ پر حملہ کامیاب رہا اور اس کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے عوام سے کہا کہ وہ فوجی مراکز سے دور رہیں۔
یمنی فورسز نے یمن پر حملوں اور محاصرے کے خلاف کئی ہفتوں سے جوابی وار شروع کردیا ہے اور تاکید کی ہے کہ جنگ روکنے تک جوابی وار کا سلسلہ جاری رہے گا۔/