اباوٹ اسلام نیوز کے مطابق اسلامی مرکز ٹورنٹو اور TARIC مرکز کے تعاون سے سالانہ اجتماع منعقد کیا گیا۔
مذکورہ سالانہ اجتماع «اسلام فوبیا سے مقابلہ: حکمت عملی اور وسائل» کے عنوان سے منعقد کیا گیا جسمیں مسلم دانشوروں اور ماہرین نے خطاب کیا۔
اسلامی مرکز کے رکن شیخ عمران علی نے کہا: کورونا سے پہلے یہ نشست فیزیکل منعقد ہوتی تھی اور اس دن کو فیملی ڈے منانے کی وجہ سے TARIC مرکز بھی شریک ہوتا تھا جو فیملی امور کے حوالے سے کام کرتا ہے۔
مذکورہ سالانہ سہ روز اجتماع ہر سال اٹھارہ سے بیس فروری تک منعقد کیا جاتا ہے تاہم اس سال کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا جارہا ہے۔
سال ۲۰۲۱ میں مذکورہ اجتماع «کورونا بحران میں مسلم گھرانوں کی برداشت» کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔ عمران علی کے مطابق سال بھی آن لائن منعقد کیا جارہا ہے اور مسلم فوبیا سے مقابلے کی حکمت عملی نشست کا عنوان ہے۔
مسلم فوبیا مسلمانوں کے خلاف نادرست اقدامات کو کہا جاتا ہے جو سوشل میڈیا پر عام ٹرینڈ بن چکا ہے۔
عمران علی کا کہنا تھا: دفاتر میں اسلام فوبیا مختلف صورتوں میں موجود ہے جنمیں مسلمانوں کی تذلیل و تحقیر، انکو کام سے روکنا شامل ہے جب کہ میڈیا میں مسلمانوں کو تشدد پسند پیشن کرنا ایک دوسری صورت ہے۔
مرکز اسلامی TARIC ٹورنٹو میں ایک معروف اسلامی مرکز شمار کیا جاتا ہے جب کہ ٹورنٹو میں چار لاکھ مسلم آبادی کی تعداد بتائی جاتی ہے۔/