الیوم السابع نیوز کے مطابق پورٹ سعید قرآنی مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جہاں افتتاحی تقریب میں وزیراوقاف محمد مختار جمعہ بطور مہمان شریک تھے۔
اس بار پورٹ سعید قرآنی مقابلے کو معروف مصری قاری «شیخ مصطفی اسماعیل» کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جہاں وزیر اوقاف کے علاوہ اسپورٹس اور امور جوانان ک وزیر اشرف صبحی، مفتی اعظم شوقی علام، مصری انجمن علما کے احمد عمر هاشم اور دیگر اعلی حکام اور شخصیات شریک تھیں۔
ان مقابلوں کے دوران تین اہم شخصیات کو خراج پیش کیا جائے گا جنمیں انجمن علما کے احمد عمر هشام، معروف قاری احمد نعینع، اور ریڈیو قرآن مصر کے سربراہ رضا عبدالسلام شامل ہیں۔
پورٹ سعید حفظ قرآن مقابلوں میں دنیا کے چیاسٹھ ممالک کے نمایندے شریک ہیں جہاں پانچ کیٹگری میں حفظ مقابلے جاری ہیں جب کہ خواتین اور طالبات بھی شریک ہیں۔
ججز کمیٹی کی سربراہی مصری امور مصحف کے سربراہ عبدالکریم صالح کررہا ہے جب کہ دیگر ججز میں امارات، یمن، لیبیا اور مالی کے ماہرین شریک ہیں۔
وزیر امور جوانان اور اسپورٹس اشرف صبحی نے افتتاحی تقریب سے پورٹ سعید مقابلوں کو جوانوں کے لیے اہم ترین مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا: یہ ایک مقبول مقابلہ ہے اور وزارت اسپورٹس اس طرح کے مقابلوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے خطاب میں کہا: مصر میں نامور قرآء کی تربیت کا عمل جاری رہے گا جیسے کہ علما کا کہنا ہے کہ قرآن مکہ میں نازل ہوا مگر مصر میں تلاوت کی گیی۔
پورٹ سعید مقابلے منگل تک جاری رہیں گے اور بائیس فروری کو اختتامی تقریب ہوگی۔/