شیخ ابراہیم زکزاکی کی قرآن کریم کے حفاظ اور قرّاء سے ملاقات

IQNA

شیخ ابراہیم زکزاکی کی قرآن کریم کے حفاظ اور قرّاء سے ملاقات

13:34 - February 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3511348
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے میلاد کے موقع پر قرآن کریم کے حفاظ اور قرّاء کے ایک گروہ نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 13 رجب المرجب مولی الموحدین حضرت علی علیہ السلام کے میلاد کی مناسبت سے تحریک اسلامی نائیجیریا کے ممبرز حفاظ اور قرّاء قرآن کریم نے نائیجیریا کے دارالحکومت "ابوجا" میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

 

واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے اس تحریک کی تشکیل کے آغاز سے ہی مذہبی، ثقافتی اور قرآنی سرگرمیوں اور قرآنی اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے جس کے نتیجہ میں نائیجیریا میں قرآن کریم کے حفاظ اور قرّاء میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha