گرگان میں جامعةالمصطفی قرآن و حدیث فیسٹیول کی اختتامی تقریب

IQNA

نمایندہ جامعةالمصطفی:

گرگان میں جامعةالمصطفی قرآن و حدیث فیسٹیول کی اختتامی تقریب

6:38 - February 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511358
تہران(ایکنا) جامعہ المصطفی العالمیہ مرکز کے نمایندے کے مطابق بین الاقوامی قرآن و حدیث فیسٹیول کی اختتامی تقریب دو مارچ کو منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ مرکز کے ثقافتی امور کے ڈپٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ قرآن و حدیث فیسٹیول کی اختتامی تقریب مارچ کے آغاز میں منعقد ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ انقلاب‌اسلامی  اصل میں قرآن کریم اور معارف اهل بیت(ع) سے اخذ شدہ ہے اور  جامعةالمصطفی اس انقلاب کے ایک ثقافتی ثمر کے طور پر معارف قرآن و اهل بیت(ع) کی ترویج میں کام کررہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم و اهل بیت(ع) کی تعلیمات کی ترویح، انسانی معاشروں میں قرآنی تعلیمات کا فروغ، خاندانی زندگی میں قرآنی معاشرہ کا قیام اس مرکز کے قیام کے مقاصد میں شامل ہے۔

 

جامعةالمصطفی العالمیه کے ثقافتی ڈپٹی کا کہنا تھا: اس مرکز کی ترجیحات میں شامل ہے کہ معاشرے میں انسانی اعلی تربیت کے اہم ترین مراکز میں شمار ہو۔

 

حجت‌الاسلام والمسلمین کریمی قدوسی کا کہنا تھا کہ اب تک اس مرکز کے توسط سے  ۲۶ بین الاقوامی قرآن و حدیث فیسٹیول منعقد ہوچکی ہیں اور یہ ستائیسواں پروگرام ہے جب کہ جامعہ المصطفی العالمیہ مرکز کے تعاون سے اس کے بیس بین الاقوامی مراکز میں بھی ان پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ بین الاقوامی فیسٹیول جو کئی مہینوں سے جاری ہے اس کی اختتامی تقریب دو مارچ کو جامعہ المصطفی العالمیہ مرکز کے گرگان مرکز میں منعقد ہوگی۔/

4037705

نظرات بینندگان
captcha