رمضان میں روزہ داری کے مختلف ممالک میں مختلف اوقات

IQNA

رمضان میں روزہ داری کے مختلف ممالک میں مختلف اوقات

7:52 - February 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511395
تہران(ایکنا) رمضان المبارک قریب آرہا ہے اور ماہرین فلکیات کے مطابق مختلف ممالک میں مختلف روزہ داری کے اوقات مختلف ہوں گے۔

فلسطین الیوم نیوز کے مطابق رمضان المبارک کو اہم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے اور عام طور پر رمضان کے ایام ۲۹ سے تیس دن تک کے ہوتے ہیں۔

 

رمضان مختلف ممالک میں ایک یا دو دن کے فرق سے ہوتا ہے اور خط استوا سے فاصلے کی بنیاد پر اوقاف روزہ مختلف ممالک میں مختلف ہوتا ہے۔

 

توقع کی جاتی ہے کہ بعض ممالک میں جمعہ کی شام ۲۹ شعبان ۱۴۴۳ ہجری یا یکم اپریل ۲۰۲۲ کو روزہ شروع ہوگا اور اس طرح  دو اپریل بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا ۔ اسی طرح توقع ہے کہ اتوار یکم مئی کو روزے کا اختتام کا ہوگا۔

 

اوقات رمضان ۲۰۲۲

 

قطب شمالی کے نزدیک بعض ممالک میں روزہ  ۲۰ گھنٹوں تک ہوگا اور بعض دیگر ممالک میں بارہ گھنٹے سے کم تر ہوسکتا ہے۔

 

ناروے اور گرین لینڈ میں رمضان کا طویل ترین روزہ ہوگا جب کہ نیوزی لینڈ، ارجنٹاین، جنوبی افریقہ اور جزیرہ کومور میں شارٹ ترین روزہ ہوگا۔

 

عربی ممالک، مصر، سعودی عرب، کویت، اردن، فلسطین اور عمان وغیرہ میں لوگ پندرہ گھنٹے کے روزہ رکھیں گے تیونس، الجزایر اور مراکش میں ساڑھے پندرہ گھنٹہ اور کومور میں تیرہ گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

 

 

اسلامی ممالک ایران و پاکستان میں ۱۶ گھنٹے، هندوستان ۱۵ ، ترکی ساڑھے ۱۴،فغانستان ۱۷ ، سنگاپور ساڑھے تیرہ اور سینگال میں چودہ گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

 

دیگر ممالک کے اوقات روزہ:

 

 

امریکہ: ۱۶ گھنٹہ

 

انگلستان: ساڑھے اٹھارہ گھنٹہ

 

فرانس: ۱۷ گھنٹہ ،

 

جرمنی: ۱۹ گھنٹہ ،

 

اسپین: ساڑھے سولہ گھنٹہ ،

 

اسکاٹ لینڈ: ۱۸ گھنٹہ ،

 

ناروے: ۲۰ گھنٹہ ،

 

سوئیزرلینڈ: ۱۸ گھنٹہ،

 

فن لینڈ: ۲۰ گھنٹہ

 

پولینڈ: ساڑھے اٹھارہ گھنٹہ

 

نیوزی لینڈ: ساڑھے گیارہ گھنٹہ

 

گرین لینڈ: ۲۰ گھنٹہ

 

روس: ۲۰ گھنٹہ

چین:  ساڑھے سولہ گھنٹہ

 

جاپان: ۱۶ گھنٹہ

هانگ کانگ: ۱۵ گھنٹہ

کینیڈا: ۱۶ گھنٹہ

 

تھائی لینڈ: ۱۴ گھنٹہ

آسٹریلیا: ۱۱ گھنٹے ۵۹ منٹ

 

جنوبی افریقہ: ساڑھے گیارہ گھنٹے

 

ارجنٹاین: ۱۲ گھنٹے۔

چلی: ۱۲ گھنٹے ۴۱ منٹ

4039131

 

نظرات بینندگان
captcha