ایرانی قرآء تجوید، صوت اور لحن میں ٹاپ پر ہیں

IQNA

ایران مقابلوں کا مراکشی جج:

ایرانی قرآء تجوید، صوت اور لحن میں ٹاپ پر ہیں

7:50 - March 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3511435
تہران(ایکنا) بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے جج محمد علی عطافی نے ایرانی قرآء کی صلاحیتوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلوں میں ایرانی قرآء کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔

ایران کے اٹھتیسیوں بین الاقوامی مقابلوں کے مراکشی ماہر قرآن احمد علی عطافی جو وقف و ابتدا میں جج کے فرائض انجام دیں رہے تھے انہوں نے مقابلوں میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی حوصلہ افزائی کا اچھا موقع ملا۔

مراکش کے فاس شہر کی  قرویین نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں رسول اکرم(ص) کی بعثت اور معراج‌النبی کے موقع پر ان مقابلوں کو مبارک اور خوش آیند قرار دیا اور رسول اکرم کی محنتوں پر عقیدت کا اظھار بھی کیا۔

عطافی کا کہنا تھا کہ وہ  ۲۰۰۰، ۲۰۰۱ اور ۲۰۰۳ در میں بھی بطور جج فرائض انجام دیں چکے ہیں۔

 

ایرانی قرآء تجوید، صوت اور لحن میں ٹاپ پر ہیں

مراکشی جج کا کہنا تھا کہ  وقف و ابتدا اور صوت و لحن کی وجہ سے مقابلوں میں عادلانہ فیصلہ ممکن ہوجاتا ہے۔

قرویین نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے آن لاین مقابلوں کے باوجود ان مقابلوں کا معیار بہت عمدہ رہا۔

انکا کہنا کہ مقابلوں کے سلیکشن مرحلے میں ایرانی سفارت خانوں میں قرآء کی تلاوت ریکارڈ کی گیی تاکہ شفاف مقابلہ ممکن ہوسکے اور اسی طرز پر بعد میں دیگر ممالک نے مقابلے منعقد کیے ہیں۔

 

ایرانی قرآء تجوید، صوت اور لحن میں ٹاپ پر ہیں

انکا کہنا تھا کہ ان مقابلوں سے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور قرآن ماہرین میں ہم آہنگی اور آشنائی پیدا ہوتی ہے جیسے مراکش، پاکستان، عراق، اردن کے ماہرین میں تبادلہ خیال ہوا.

مراکشی جج کا کہنا تھا: میں مختلف شعبوں میں جج کے فرائض انجام دیں چکا ہوں اور اعتراف کرتا ہوں کہ ایرانی قرآء ایک خاص اعتماد کے ساتھ شرکت کرتے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ یہ اہم مراحل طے کرکے اس مقام پر پہنچتے ہیں اور یہ قرآء تجوید، صوت و لحن میں شاندار صلاحیت کے مالک ہیں۔

بین الاقوامی مقابلوں کا اہم مرحلہ تھران کے آرٹ گیلری کے اندیشہ ہال میں منعقد کیا گیا۔/

4040320

 

نظرات بینندگان
captcha