کربلا معلی میں نیمہ شعبان کی تیاریاں مکمل

IQNA

کربلا معلی میں نیمہ شعبان کی تیاریاں مکمل

7:22 - March 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511512
تہران(ایکنا) آستانہ عباسی اور آستانہ حسینی کے تعاون سے زائرین کے استقبال کے لیے موکب اور دیگر انتظامات کرلیے گیے ہیں۔

الکفیل نیوز کے مطابق روضہ امام عالی مقام اور آستانہ حضرت عباس کے تعاون سے نیمہ شعبان میں زائرین کی سہولیات اور استقبال کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں

 

انتظامی امور کے انچارج عقیل عبدالحسین الیاسری نے زایرین کے استقبال کے حوالے سے کہا: نیمہ شعبان پر تمام انتظامات مکمل ہیں اور مواکب کے علاوہ زایرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے مکمل ہم آہنگی ہوچکی ہے۔

 

انہوں نے انتظامات کو اصل پروگرام سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی جاری اجازت نامہ کے علاوہ راستے میں موکب لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

الیاسری کا کہنا تھا: موکبوں کے لیے خصوصی جگہوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور موکبوں میں معیاری اصولوں پر مختلف قسم کے انتظامات کیے گیے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ مختلف مناسبتوں سے زایرین کے استقبال اور سہولیات کے لیے مواکب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے ایک خصوصی شعبہ قایم کیا گیا ہے جو سیکورٹی اداروں سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے ۔/

 

4043091

 

نظرات بینندگان
captcha