ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہِ علمیہ علی ابنِ ابیطالبؑ میں مہدوی آرٹ ایگزیبیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں سرپرست و مُدیرِ مدرسہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد کاظم بہجتی، معروف آرٹسٹ حسن علی ھاتف، شرکائے ایگزیبیشن، دارالقرآن و مدرسہِ علمیہ علی ابنِ ابیطالبؑ کے اساتید سمیت مدرسہ کے طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔
یہ آرٹ ایگزیبیشن تین روز پر مشتمل ہے اور اعلان کے مطابق درج ذیل اوقات کے دوران مدرسہ ِ علمیہ میں تشریف لاکر ایگزیبیشن میں موجود با ہنر و با صلاحیت نوجوانوں کے پینٹینگز اور فن پاروں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
ہفتہ: صبح 10 تا 12 بجے ،شام4 تا 6 بجے
اتوارصبح 10 تا 12 بجے،شام4 تا 6 بجے
اسی حوالے سے آج مدرسہ علی ابن ابیطالب میں ایک جشن میلاد امام عصر عج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں بہترین کارکردگی دکھانے والے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔/