نیوز ایجنسی «الجزیره نیٹ» کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔
سعودی اخبار دی سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، اس کے علاوہ سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔
مصر، امارات، بحرین، کویت اور میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد آج رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔
اداره اوقاف اهلسنت اور کردستان کے مفتیوں نے آج کو رمضان المبارک کا دن قرار دیا ہے۔
بیت المقدس کے مفتی اعظم «شیخ محمد حسین» نے شہادتوں کے بعد آج کو پہلا روزہ قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اردن و عمان نے اتوار کو رمضان المبارک کا دن اعلان کیا ہے۔
عراق میں نامور مرجع تقلید آیتالله سیستانی نے اتوار کا روزے کا اعلان کیا ہے۔
آیتالله العظمی سیدعلی سیستانی کے نجف اشرف میں دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کا دن رمضان کا پہلا دن ہوگا۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کو رمضان المبارک کا اعلان کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
دیگر اطلاعات کے مطابق سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، انڈونیشیاء اور ملایشیاء میں بھی اتوار کو روزہ ہوگا۔