ایکنا نیوز- رمضان المبارک میں روزہ داری کے کافی آداب مختلف کتب میں موجود ہیں تاہم معتبر کتاب «کنزالمرام فی اعمال شهرالصیام»(صفحه ۵۵) پر بعض آداب کچھ یوں بیان کیا گیا ہے۔
۱. اعضا و جوارح کو گناہوں سے دور رکھنا
۲. مضان میں مختلف اذکار اور مہینے کے ادراک کی کاوش
۳. خوشبو اور گلاب کے عطر کا استعمال، چنانچه امام صادق(ع) فرماتے ہیں: عطر،روزہ دار کا تحفہ ہے اور ایک اور حدیث میں کہا گیا ہے جو دن کے آغاز سے عطر لگائے ہرگز اس کی عقل زائل نہ ہوگی۔
۴. شعر بولنے اور پڑھنے سے اجتناب(مراد جاہلانہ دور کے اشعار).
۵. دل کو تکبر، حسد اور ان جیسے پلیدیوں سے پاک رکھنا
۶. غسل کم کرنا (تاکہ منہ میں پانی داخل نہ ہو).
۷. ترک حجامت (کمزوری نہ ہوجائے)
۸. سرمہ استعمال نہ کرنا (تاکہ مورد توجہ قرار نہ پائے).
۹. گیلے مسواک سے پرہیز(منہ میں پانی داخل نہ ہو)
۱۰. پھولوں کی خوشبو سے دوری، تاہم عطر مانع نہیں (ممکنہ طور پر انکی بو تیز ہوسکتی ہے)
۱۱. منہ میں جمع پانی باہر تھوکنا
۱۲. ہمسر سے شوخی سے پرہیز.
۱۳. وضو کے علاوہ منہ میں پانی ڈالنے سے پرہیز
۱۴. گیلے لباس پہننے سے اجتناب
۱۵. پانی میں بیٹھنے سے پرہیز
۱۶. روزہ کو چھپان تاکہ عُجب و ریا اور فخر فروشی نہ ہوسکے۔
۱۷. منہ میں ببل گم وغیرہ نہ ڈالنا
۱۸. ترک حُقنه } علاج کے غرض سے{
۱۹. مسافرت پرہیز، مگر زیارت یا ضروری سفر ہو۔
۲۰. مجالس لهو و لعب اور نامناسب سرگرمیوں سے دوری۔
اعضا و جوارح کو گناہوں سے پاک کرنا
احادیث میں اس پر کافی تاکید آئی ہے:
۱-امام باقر (ع) خطاب به جابر:
اے جابر جب رمضان آئے تو جو کوئی دن کو روزہ رکھے اور رات کے کچھ حصے عبادت کے لیے ، پیٹ اور شہوت کو کنٹرول میں رکھے، آنکھ اور زبان کو محفوظ رکھے ایسے گناہوں سے پاک ہوں گے جیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو، جابر نے کہا کیا بہترین حدیث، امام نے کہا کہ کڑی شرائط۔
۲-رسول اکرم(ص) سے بارے فرماتے ہیں:
جب رمضان آئے اور جو صحت مند ہو تو روزہ رکھے اور رات کے بعض حصے عبادت کریں اور نمازوں کو اہمیت دیں، جمعہ و عید کی نماز ادا کریں تو وہ شب قدر کے ثواب کو درک کرے گا اور خدا کے انعام کا حقدار ہوگا۔
۳- امام رضا(ع) فرماتے ہیں:
جو رمضان کو ایمان اور قصد قربت کے ساتھ روزہ رکھے انکے اگلے پچھلے گناہ معاف ہوں گے مگریہ کہ مفطرات کا مرتکب ہو اور روزہ باطل ہوجائے۔
۳) امام باقر(ع) فرماتے ہیں:
رمضان خدا کا مہینہ ہے اور روزہ دار خدا کا مہمان ہے جو رمضان میں روزہ رکھے اور رات کے کچھ حصے کو عبادت کریں اور حرام سے دوری کریں بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے۔
۴) پیغمبر اکرم(ص) فرماتے ہیں:
جو روزہ دار ہو اور کوئی اس کو دشنام دیں تو وہ جواب میں کہے: تم پر سلام، میرے روزے سے ہو، کیونکہ خدا کا فرمان ہے: میرا بندہ روزے کی پناہ لے، روزہ اس کو آگ سے پناہ دے گا اور جننت میں داخل کرے گا۔