البانیہ میں قرآنی محافل کی بھرپور پذیرائی + فلم

IQNA

البانیہ میں قرآنی محافل کی بھرپور پذیرائی + فلم

10:10 - April 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511671
تہران(ایکنا) البانیہ میں بروشر اور دیگر پروپگنڈوں کے ساتھ رمضان کا استقبال کیا جاتا ہے جنمیں فضائل رمضان درج ہوتا ہے۔

نیوز ایجنسی الرایہ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان مختلف انداز میں اہتمام رمضان المبارک کرتے ہیں ۔

دیگر ممالک کی طرح البانیہ جو مششرقی یورپ کا حصہ ہے اس میں رمضان کا بھرپور استقبال کیا جاتا ہے۔

 

تین ملین چالیس ہزار آبادی والے ملک کی اسی فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے جنمیں البانوی کے علاوہ یونانی نژاد مسلمان شامل ہے۔

 

البانیہ میں مسلمان شوق و ذوق سے رمضان کے منتظر رہتے ہیں اور بے چینی سے منتظر مسلمان رمضان آتے ہی خوشی کا اظھار کرتے ہیں۔

 

بک لیڈ اور بروشور

رمضان کی آمد سے قبل مختلف بروشرز کے زریعے سے فضائل رمضان بتائے جاتے ہیں، یہاں لوگ آزادی سے عقیدے کے مطابق عمل کرتے ہیں ۔

البانیہ میں اس وقت  ۲۷۰ مساجد موجود ہیں اور رمضان کے آتے ہی مختلف شیپور یا طبل کی آوازیں سنائی دیتی ہیں جبکہ افطار و سحری کے اوقات میں بھی طبل کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

 

برپایی حلقه‌های ختم قرآن

تمام ٹی وی چینلز سے اذان نشر کی جاتی ہے اور مختلف مساجد بالخصوص مسجد «دینه خوجه» اور «ادهم بیگ» میں اہتمام کے ساتھ درس و تلاوت کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔

ترک نژاد اور عرب امام مساجد مختلف مساجد میں فضائل رمضان اور تلاوت قرآن پر خطابات کرتے ہیں اور روزانہ ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے۔

مختلف مقامات پر نماز تراویح اور واجب نمازوں کو باجماعت ادا کرنے کے لیے اہتمام کیا جاتا ہے۔

البانیہ میں رمضان کے حوالے سے ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

 

ویڈیو کا کوڈ

4048937

نظرات بینندگان
captcha