برطانوی افسر یوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں

IQNA

برطانوی افسر یوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں

10:09 - April 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511702
روس کے خلاف لڑائی میں کیف میں یوکرینی فورسز کو برطانوی فوجی افسر ٹریننگ دے رہے ہیں۔

دا ٹائمز نیوز نے دو یوکرینی کمانڈروں کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کی خصوصی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں میں دو موقعوں پر انکی زیر کمان فوجی دستوں کو ٹریننگ دی ہے۔ 

 

دا ٹائمز سے انٹرویو میں یوکرینی کمانڈر کیپٹن یوری مایرونیکو نے کہا، ”ہمیں برطانیہ سے کافی فوجی مدد ملی ہے، دو ہفتے پہلے برطانوی افسر یہاں ہماری اکائی میں موجود تھے اور انہوں نے یقینی طور پر ہمیں اچھی ٹریننگ دی اور چونکہ ہمیں کامیابیاں ملی ہیں، ہم میں خود اعتمادی آ گئی ہے۔ “

 

اس کمانڈر نے کہا کہ فوجی یوٹیوب ویڈیو سے برطانیہ کی طرف سے سپلائی ہونے والے اینٹی ٹینک میزائیل لانچرز کو استعمال کرنا سیکھ رہے تھے۔

 

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ نے سب سے پہلے سنہ 2014 میں فوجی افسروں کو بھیجا تھا جب کریمیا میں تنازعہ شروع ہوا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha