ایرانی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت

IQNA

ایرانی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت

9:09 - April 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3511719
پاکستان کے وزیر اعظم نے صدرِ ایران کو اسلام آباد دورے کی دعوت دی ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
 
پاکستان کے نئے وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی توقع ظاہر کی اور صدرِ ایران کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔
 
 
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان بہت سے مذہبی، ثقافتی، اور سماجی اشتراکات کے حامل دو اسلامی، برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں نیک اور وسیع تعلقات استوار ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha