ریاض میں خطی قرآنی نسخوں کی نمائش + فلم

IQNA

ریاض میں خطی قرآنی نسخوں کی نمائش + فلم

10:11 - April 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511739
تہران(ایکنا) نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش ملک عبدالعزیز پبلک لائبریری کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملک عبدالعزیز پبلک لائبریری کی جانب سے عالمی ورثہ ڈے کے موقع پر خطی قرآنی نسخوں کی نمائش منعقد کی گئی ہےجس کا مقصد اسلامی عربی ورثے کو متعارف کرانا ہے۔

 

ملک عبدالعزیز پبلک لائبریری میں ایسے نایاب نسخے موجود ہیں جو دسویں تا تیرویں صدی سے متعلق ہیں جنمیں 267 قرآنی نسخیں اور بیس تاریخی آثار موجود ہیں.

 

مذکور لائبریری میں ھندوستانی تزئین شدہ قرآنی نسخے موجود ہیں جنمیں چینی، کشمیری اور ممالیک دور کے آثار نمایاں ہیں۔

 

ان نسخوں میں خط کوفی، نسخ، ثلث، تیمبوکتو اور سوڈانی دور کے علاوہ  شام، عراق، مصر، یمن اور نجد و حجازی طرز کے خطوط شامل ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

نمائش میں سونے کے پانی سے کشیدہ شدہ قرآنی نسخے بھی موجود ہیں۔

مذکورہ نایاب اور نادر تاریخی نسخے ۳۰ سال کے عرصے میں دنیا کے مختلف علاقوں سے جمع آوری کی گیی ہیں۔

 

ملک عبدالعزیز پبلک لائبریری  میں اسلامی و عربی آثار کے علاوہ نایاب سکے بھی موجود ہیں۔/

4052083

 

نظرات بینندگان
captcha