وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پر روانہ

IQNA

وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پر روانہ

18:05 - April 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511762
وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈسیک کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا  بلاول بھٹو زرداری، شاہ زین بگٹی،چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب،  خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ  شامل ہیں۔

وفد میں وزیراعظم شہبازشریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہیں۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری جیسے تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

ملاقات میں دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم دورے میں مجموعی طورپر ساڑھے 7 ارب ڈالر کے پیکج پربات کریں گے اور سعودی عرب سے رواں سال کے آخرتک4 ارب ڈالرکی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیف ڈپازٹ کے طورپرمزید2 ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے جب کہ مؤخر ادائیگیوں پرتیل کی فراہمی ایک ارب ڈالرسے بڑھا کر 2 ارب ڈالرکرنے کی درخواست کی جائے گی۔

 
نظرات بینندگان
captcha