ایکنا نیوز- ایران میں اہل سنت کے معروف عالم شیخ عبدالله دریایی نے ایکنا نیوز سے عید کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عید فطر کی پیشگی مبارک دی اور کہا : رمضان رب کا مہینہ ہے اور یہ کہ اپنی تربیت کی جائے تاکہ معاشرے میں مفید بن سکے اور یہ بہت بڑا ھدف ہے روزے کا۔
«يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ؛ اے اهل ایمان، تم پر روزے اسی طرح فرض کیے گیے جس طرح تم سے پہلی امتوں پر۔ اور یہ ایک دستور ہے تاکہ تم پرہیز گار بن سکو».
اهمیت عید فطر
فضیلت روز عید فطر کے دوپہلو ہیں. پہلا یہ کہ پروردگار عالم نے اس دن کو ہمارے لیے عید کا دن قرار دیا ہے جو رب کی محبت کی نشانی ہے اور دوسری عید کی اہمیت یہ ہے کہ اجتماعی یکجہتی، محبت اور دلوں سے کینہ و نفرت پاک کرنے کا موقع ہے تاکہ انفرادی مقام سے نکل کر سب ایک دوسرے میں مل جائے اور اس دن صدا دی جاتی ہے کہ «إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ؛ قطعا مومنین سب بھائی بھائی ہیں» (حجرات/۱۰) .
ویژگیهای عید فطر
عید ایک شعائر اسلامی ہے اور شعایر اسلامی کا احترام تقوی کی علامت ہے: «ذَلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ»(حج/32). (اس طرح سے ہے مناسك حج) اور جو شعائر اسلامی کا بزرگ جانتا ہے یہ اسکے تقوی کی نشانی ہے۔
نماز عید فطر بھی شعائر اسلامی میں سے ایک ہے اور مسلمانوں میں وحدت و محبت کی علامت۔ اس دن تمام مسلمانوں پر جس کا تعلق کسی فرقے سے ہو ضروری ہے کہ شکرانے کے طور پر رب کے حضور کھڑے ہوجائے اور ایک مہینے کی ریاضت کے بعد اسلام کی عظمت کی نمایش پیش کریں۔
* شیخ عبدالله دریایی، ایران سے پڑھے عالم دین ہے جو مدرسہ سلطانالعلماء میں مدرس ہے اور یہ مدرسہ ایرانی شہر قشم جنوبی ایران میں قایم ہے۔