نیوز ایجنسی سیدتی کے مطابق سعودی ادارہ برائے امور نمائش اور ملک فھد قرآنی پبلی کیشن کے تعاون سے
«فورپواینٹس شرایٹن» (Four Points Sheraton) مکه ہوٹل میں نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں عوام صبح ۹ سے دن ایک بجے تک وزٹ کرسکتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ رمضان کے بارہ دنوں میں چالیس ہزار لوگ اب تک اس قرآنی نمایشگاہ میں فن پارے دیکھنے آچکے ہیں۔
نمائش میں ملک فھد قرآنی ادارے کے قرآن چھپائی کے پروسیس اور دیگر امور کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور نمایش میں آنے والوں کو قرآن مجید کا ایک نسخہ تحفے میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔
قرآنی نمائش میں ملک فھد پبلی کیشن کے آثار بشمول ترجمے اور تفاسیر وغیرہ موجود ہیں تاکہ آنے والے لوگ قرآنی اشاعت کے مراحل سے لوگ آشنا ہوسکیں، قرآنی نمایش میں اسپشل افراد کے لیے بریل نسخہ بھی پیش کیا گیا ہے۔/