ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق صیہونی افواج کی جانب سے گذشتہ یوم سیاہ(اسرائیلیوں کے یوم استقلال) کے موقع پر مسجد اقصی میں موجود نمازیوں پر حملہ کیا گیا اور ساتھ میں مسجد کی بے حرمتی بھی کی گئی سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اسرائیلیوں کے ان اقدامات سے مقاومت اور صیہونیوں کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیونکہ گذشتہ روز فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے غاصبین کو متنبہ کیا گیا تھا کہ صیہونی شہریوں اور پولیس کی اس (یوم سیاہ) دن کے موقع پر مسجد اقصی میں داخلہ اور توہین علاقے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کے مترادف ہے جس کی ساری ذمہ داری صیہونی حکومت پر ہوگی۔
جہاد اسلامی کی جانب سے بیانیہ میں کہا گیا کہ صیہونیوں کا مسجد میں داخلے کو ہم اپنی ملت اور مقدسات کی توہین سمجھتے ہیں اور کسی بھی قیمت پر اس کو تحمل نہیں کریں گئے دوسری جانب صیہونیوں کی جانب سے مقاومت کی دھمکی کے بعد آئرن ڈوم میزائل سسٹم کو قدس اور تل ابیب کے اطراف میں نصب کر دیا اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کے مطابق صیہونی حکومت اور افواج نے مقاومت کی دھمکی کو سنجیدہ لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ سارے حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین مزاحمتی کارروائیوں اور مسجد الاقصی میں صہیونی مداخلت اور شدت پسندوں کی یلغار کے بعد حالات تیزی سے بدل رہی ہیں اور ایک چنگاری کی دیر ہے تاکہ ایک بڑی جنگ کا آغاز ہو۔/