مصر؛ بین الاقوامی ترجمہ قرآن کانفرنس کا اہتمام

IQNA

مصر؛ بین الاقوامی ترجمہ قرآن کانفرنس کا اہتمام

9:00 - May 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511812
تہران(ایکنا) مصر یونیورسٹی دمنھور میں ترجمہ قرآن کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- اخبار الیوم نیوز کے مطابق مصری یونیورسٹی دمنھور میں چوتھی بین الاقومی ترجمہ قرآن کانفرنس

«ترجمه‌ قرآن؛ مطالعات و میتھولوڈوجی» دس سے بارہ مئی کو منعقد کی جارہی ہے۔

 

کانفرنس وزیر تعلیم خالد عبدالغفار اور گورنر البحیر هشام امنه کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

یونیورسٹی ترجمان محمد رفعت الامام اہم مصری علمی شخصیات اور اعلی حکام کی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس کے لیے نوے آرٹیکل موصول ہوچکے ہیں جب کہ پہلے دن کے سیشن میں الازھر یونیورسٹی کے ادبیات و زبان کے استاد یوسف عامر، وزارت اوقاف اور سنیٹ کے عیدعلی مهدی بلیع اور دیگر یونیورسٹی اساتذہ شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں محمود عبدالحلیم ابوعرب «متن قرآن اور مشکلات ترجمه» اور محمد فتحی السید قنطوش «نقش دستور تجوید اور غیر عرب زبان» کے عنوان سے مقالے پیش کریں گے۔

 

کانفرنس کے دوسرے سیشن میں «ترجمه‌ قرآن کریم» کے عنوان سے  ایمان الملیجی اور ايمان فؤاد بركات کی زیر صدارت نشست ہوگی۔

مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کے مطابق انکی وزارت کا شعبہ قرآنی ترجموں کے بڑے پروجیکٹ پر کام کررہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ وزارت اسلامی ثقافت کو قرآنی ترجموں کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے بہترین اور درست ترین ترجموں اور مترجموں کو سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کی  ۴۳ زبانوں میں قرآنی ترجموں پر کام ہوچکا ہے اور حآل ہی میں اردو، ہوسائی اور یونانی پر کام مکمل ہوا ہے۔/

4055152

نظرات بینندگان
captcha