عشرہ کرامت کے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات

IQNA

عشرہ کرامت کے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات

17:58 - May 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3511974
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے ایام کو عشرہ کرامت کے عنوان سے منایاجاتا ہے جو یکم ذیقعد ولادت با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے شروع ہو کر گیارہ ذیقعد ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام تک جاری رہتا ہے.

آستان قدس رضوی ویب سائٹ کے مطابق حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے  پریس کانفرنس میں ان تمام پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے ایّام میں حرم مطہر رضوی کے اماکن متبرکہ میں مجموعی طور پر 14 خصوصی مذہبی اور تبلیغی پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن کا ہدف عوامی سطح پر مسرت و شادابی کی فضا قائم کرنے کے ساتھ  زائرین و مجاورین کی معرفت میں اضافہ کرنا ہے۔ 
صحن پیامبر اعظم (ص) میں ہر رات ’’شکوہ رضوان‘‘کے تحت جشنوں کا انعقاد
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے ایام شروع ہوتے ہی حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے تعاون سے ’’شکوہ رضوان‘‘ کے تحت جشنوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو جائے گاجوحضرت فاطمہ معصومہ(س) کی ولادت سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت تک جارہی رہے گا،جشنوں کا یہ سلسلہ زائرین و مجاورین کی شرکت سے ہر روز بوقت عصر6 بجے سے رات10 بجے  تک حرم مطہر رضوی کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں منعقد کیا جائے گا۔ 
جناب شریعتی نژاد نے مزید یہ بتایا کہ مل کر تواشیح پڑھنا،گلدستہ ھای حرم نامی گروپ کامل کر قصیدے پڑھنا،مشہور شعراء کے توسط سے روایتی شعر خوانی،کرامات امام رضا(ع) کے موضوع پر امام رضا(ع) کے مہمانوں سے خصوصی گفتگو،زائرین کو حرم کی تاریخ اور روایتی تقریبات و رسومات سے روشناس کروانا جیسے نقارہ بجانے کی تاریخ اور روایتی تقریب،ضریح مطہر اورگنبد مطہر پر چم تبدیل کرنے کی تاریخ اور رسومات،حرم کی قالینوں کی تیاری کے مراحل کا تعارف اور حرم مطہر کے خادموں کے مختلف شعبہ جات کا تعارف وغیرہ من جملہ ’’شکوہ رضوان‘‘ کے تحت ہونے والے جشنوں کے ضمن میں پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
 
گلزار شہداء قبرستان میں صفائی و ستھرائی کا اہتمام
حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ یکم جون 2022 کومیلاد کریمہ اہلبیت(ع) حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے خدام بہشت ثامن الآئمہ قبرستان میں شہداء کی قبروں پر حاضری دے کر صفائی و ستھرائی کا اہتمام کریں گے اور شہداء کی قبور کو عطر سے معطر کیا جائے گا۔

یوم ولادت حضرت معصومہ(س) پر جشن ریحانہ کا انعقاد
یوم ولادت حضرت معصومہ(س) کے دن بوقت عصر نوعمر بچیوں کی شرکت سے جشن ریحانہ منعقد کیا جائے گا، اس کے علاوہ بھی ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کے ایام میں 6 جون سے گیارہ جون تک صبح اور ظہر کے وقت ریحانہ نامی ثقافتی مرکز میں نوعمر بچیوں کے لئے خصوصی جشن منعقد کئے جائیں گے۔
 
ابناءالرضا(ع) کا عظیم اجتماع
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ ایام ولادت امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ابناء الرضا(ع) کے عنوان سے پہلا عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں حرم رضوی میں سرگرم نوجوانوں کی تنظیمیں،قصیدے پڑھنے والے نوجوان وغیرہ شرکت فرمائیں گے یہ عظیم اجتماع صحن پیامبر اعظم(ص) میں بوقت عصر 4 بجے شروع ہوگا اور نماز مغربین تک جاری رہے گا۔ 

کتاب خوانی کے خصوصی پروگراموں کا انعقاد
کتب کے مطالعہ کے لئے حرم مطہر رضوی کے رواق نجمہ خاتون،رواق دارالعبادہ اور رواق کتاب میں تین مطالعاتی مرکز قائم کئے گئے ہیں جن میں کتب کا تعارف،مطالعہ اورصحن پیامبر اعظم (ص) میں مشہور مصنفین اور لکھاریوں کی موجودگی میں کتاب پر آٹو گراف، مشہد مقدس کی بلدیہ کے تعاون سے نابینا اور بہرے افراد کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد اوربریل خط میں تحریر آداب زیارت کتاب کے 200 نسخے تحفہ کے طور پر دئے جائیں گے،یہ من جملہ ادارہ تبلیغات اسلامی کی جانب سے ولادت امام رضا (ع) میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کا حصہ ہیں۔ 

خصوصی نشستوں کے انعقاد سے جہاد بیان کا اہتمام
حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ نے جہاد بیان کو ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کے ایام منعقد کئے جانے والے پروگراموں کا ایک اہم ہدف و مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اسی سلسلے میں ان ایّام کے دوران ممتاز اور لائق افراد کی شرکت سے خصوصی نشستیں’’مکتب سیاسی و اجتماعی امام رضا(ع)‘‘ کے تحت منعقد ہوں گی ،ان نشستوں کو عصر چار بجے سے چھ بجے تک 10 کلاسزز کی صورت میں ہر روز حرم مطہر رضوی کے صحن جمہوری میں واقع دارالقرآن کریم منعقد کیا جائے گا،جن میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ ’’تجلی حجاب‘‘کے تحت بھی چند نشستیں منعقد کی جائیں گی یہ نشستیں برجستہ اور لائق افراد کے لئے رکھی گئی ہیں ملک کے مشہور اساتذہ جیسے ملک کے آئمہ جمعہ کی پایسی ساز کونسل کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری وغیرہ کی شرکت سے ہر روز صبح آٹھ بجے سے دس بجے تک حرم مطہر رضوی کے مدرسہ پریزاد میں منعقد کی جائیں گی۔

حضرت امام خمینیؒ کی برسی اور قیام 15 خرداد کی یاد میں
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینیؒ کی برسی اور 15 خرداد کے خونین قیام کا ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کے دنوں کے ساتھ اکھٹا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے بروز جمعۃ المبارک تین جون کو نماز مغربین کے فوراً حرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں سوگواری کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اسی طرح برسی کے دن بھی بوقت عصر حرم مطہر امام رضا(ع) کے متولی،صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے  اور صوبہ خراسان کے دینی مدارس کے مرکز کی جانب سے رواق امام خمینیؒ میں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 15خرداد کے قیام کی مناسبت سے زائرین و مجاورین کی شرکت کے ساتھ رواق امام خمینیؒ میں پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ مندرجہ بالا پروگرام کے علاوہ ’’ صوره الامام و تشکیل النظام عالمیه الجدید‘‘ کے تحت چند ملکوں کے زائرین اورسفارتخانوں کے سفیروں کی موجودگی میں حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں حضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

یومولادت امام رضا(ع) کے موقع پر منعقد کئے جانے والے پروگرامز
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ نے یوم ولادت امام رضا علیہ السلام کے خصوصی پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ ذیقعد شب ولادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر ’’جشن شکوہ رضوان‘‘ کے تحت جشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عراق و ایران کے مقدس مقامات کے متولی بھی شرکت فرمائیں گے، جشن کے اس پروگرام میں ملک کے مشہور منقبت خوان سید مہدی میرداماد قصیدے اور منقبتیں پڑھیں گے اور حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی خطاب فرمائیں گے ،یہ جشن بوقت عصر6 بجے صحن پیامبر اعظم میں شروع ہو جائے ،جشن کے اختتام پر حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی بھی خطاب فرمائیں گے۔ 
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یوم ولادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پرخطبہ خوانی کی رسومات اور نقارہ بجانے کے ساتھ ساتھ گنبد مطہرکے پرچم کی تبدیلی اور ضریح مطہرپر نئی چادر چڑھائی جائے گی۔
 
انہوں نے بتایا کہ یوم ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پرنوبجے سے گیارہ بجے تک عام زائرین، حرم امام رضا(ع) کے متولی، عسکری اور قومی ذمہ داران اور حرم مطہر کے عہدیداران کی موجودگی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ 
نیز عالم آل محمد (ص) حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم ولادت کے موقع پرحرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں ایک اور پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں حضرت معصومہ(س) کے حرم مطہر کے متولی آیت اللہ سعیدی خطاب فرمائیں گے ، پروگرام کے اختتام پرمنقبتیں اور قصیدے بھی پڑھیں جائیں گے۔ 

نظرات بینندگان
captcha