ایکنا ناٹرنیشنل ڈیسک - اگر آپ امریکی شرانگیزیوں کا جائزہ لیں تو حیران رہ جائیں گے کہ امریکہ آخری 50 سال میں 100 سے زیادہ حکومتوں کو اسی ملک کی فوج کے ذریعے گھر بھیج چکا ہے جن میں سے اکثر حکومتیں رات کو ہی گھر بھیجی گئی ہیں. جسکی سادہ سی مثال 3 جولائی 2013 کو رات 12:00 بجے مصر میں محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ اور اسی طرح ترکی میں تقریباً 5 سے زیادہ مرتبہ ترک آرمی امریکی مداخلت سے رات کی تاریکی میں سیاسی حکومتیں گھر بھیج چکی ہے اور آخری بار 15 جولائی 2016 کو بھی رات گئے فوجی سازش ناکام ہوئی اور غدار فوجیوں کو جیل بھیج دیا گیا.
امریکا کا حکومتیں گِرانے کا دوسرا بڑا طریقہ باقاعدہ ملکوں پر حملہ کرنا ہے جیسے 2003 میں عراق پر حملہ اور 1992 میں صومالیہ پر اور پھر 2001 میں افغانستان پر حملہ شامل ہے. اسی طرح امریکہ نے دسیوں حکومتیں اپوزیشن اور حکومتی ٹیموں کے بندے خرید کر گرائی ہیں جن میں ازبکستان، یوکرائن اور جورجیا جیسے دسیوں ممالک شامل ہیں. البتہ امریکا شیطان نے کئی بار ایران کے اندر ناامنی ایجاد کر کے حکومتیں گرانے کی کوشش کی ہے لیکن ہر دفع بری طرح ناکام ہوا ہے اسی طرح بشار الاسد کی شامی حکومت اور قطر پر قبضے کی کوششیں بھی ایرانی تعاون سے ناکام بنائی جا چکی ہیں. لہذا اگر امریکی سازش سے متاثرہ ملک کی عوام بیدار اور لیڈرشپ مضبوط ہو تو امریکی سازشوں کا راستہ روکا جا سکتا ہے. کیونکہ اب خود امریکہ بہت کمزور ہو چکا ہے.