قطر کا قرآنی باغ؛ مختلف پودوں کی بقاء کی کاوش

IQNA

قطر کا قرآنی باغ؛ مختلف پودوں کی بقاء کی کاوش

8:59 - June 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3512017
ایکنا (تہران ) قطر قرآنی باغ کے ڈائریکٹر کے مطابق اس باغ سے انواع و اقسام کے پودوں کی بقا ممکن ہوسکتی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق پنینسیولار قطر نیوز میں قرآنی باغ کی سربراہ فاطمه بنت صالح الخلیفی نے مختلف پودوں کی بقاء میں اس باغ کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا: اس باغ میں تین ملین مختلف نایاب پودے اور جڑی بوٹیاں موجود ہیں جنمیں سے اکثر کا قرآن کریم اور احادیث نبوی میں ذکر موجود ہے جہاں جدید طرز پر انکی حفاظت کی جاتی ہے۔

 

الخلیفی کے مطابق باغ میں ۱۸ هزار  ۵۰۰ درخت موجود ہیں اور جاری سال میں ۵۵ هزار پیوند کاری کی گئی ہے اور پروگرام کے مطابق ایک لاکھ درخت کی کاشت اور جدید طرز پر انکی نگہداری کا اہتمام کیا جارہا ہے.

 

انکا کہنا تھا: باغ میں ۲۵۰۰ مختلف پودے تحقیقی مقاصد کے لیے موجود ہیں جہاں ماہرین نہ صرف قطر بلکہ دنیا کے کسی ملک سے آکر یہاں ریسرچ کرسکتے ہیں۔

 

قطر کا قرآنی باغ؛ مختلف پودوں کی بقاء کی کاوش

 

فاطمه بنت صالح الخلیفی کے مطابق اس بآغ کو مختلف پودے اور جڑی بوٹیوں جن کا ذکر قرآن کریم و اور احادیث میں موجود ہیں انکو دنیا بھر سے جمع اور یہاں اس کا بینک قایم کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مختلف نایاب پودوں کی بقاء، انکی پرورش اور ان پر ریسرچ کے امکانات فراہم کرنا باغ کے قیام کے مقاصد میں شامل ہے۔

 

الخلیفی کا کہنا تھا: بیج بینک میں دو سو اقسام کے نایاب اقسام موجود ہیں اور سال کے آغاز میں پینتیس ہزار اقسام کے جنگلی پودے یہاں پر کاشت کیے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ دس سال کے اندر اس باغ میں پچیس لاکھ اقسام کے درخت کاشت کرنے کا پروگرام زیر تکیمل ہے۔/

4062515

نظرات بینندگان
captcha