سعودی عرب میں ماسک پہننے کی پابندی ختم

IQNA

سعودی عرب میں ماسک پہننے کی پابندی ختم

8:41 - June 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512063
تہران ایکنا: زائرین خانہ خدا کی آمد کے موقع پر ہالوں کے اندر ماسک پہننے پر پابندی ختم کردی گیی ہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کورونا کی کمزور ہوتی لہر کے پیش نظر بعض ایس او پیز کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے تمام مراکز ماسوائے مسجدالحرام و مسجدالنبی (ص) کے ماسک پہننے پر پابندی عاید کردی گیی ہے۔

 

عمومی مقامات پر حاضری کےلئے پیشگی اجازت لینا اور ہم آہنگی کرانے کی شرایط بھی معطل کردی گیی ہے تاہم ڈبل ڈوذ ویکسینیشن کی شرط لازمی اب بھی ہے۔

 

وزارت حج و عمره کے مطابق حجاج کرام کے مخصوص کوٹہ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں داخلے سے 72 گھنٹہ قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار ہے۔

 

وزارت حج و عمره کے مطابق حج کے دوران زائرین خود مناسب اصولوں کا خیال رکھیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ کورونا کی وجہ سے حج پر پابندی عاید کردی گیی تھی اور گذشتہ سالوں میں انتہائی محدود تعداد میں صرف سعودی باشندوں کو حج کی اجازت دی گیی تھی۔/

4064089

 

نظرات بینندگان
captcha