قطر قرآنی مصحف سات لاکھ میں شایع

IQNA

ترکی کے تعاون سے؛

قطر قرآنی مصحف سات لاکھ میں شایع

7:52 - July 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3512199
تہران ایکنا: وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر اور ترک پبلشر «بل نیٹ» قطری قرآنی نسخہ (مصحف قطر) شایع کریں گے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الرایه کے مطابق وزارت اوقاف کے مالی امور کے ڈائریکٹر «سید احمد سعد النعیمی» اور ترک پبلشر بل نیٹ کے انچارج «ارطغرل اوزتورک» میں معاہدے پر دستخط کیا گیا۔.

 

قطر قومی مصحف جو سال ۲۰۱۰ میں شایع ہوا ہے اس وقت سے لیکر اب تک پانچ بار اس کی نئی اشاعت کی گیی ہے اور اس تعداد کے ساتھ اس کے چھپنے والے نسخوں کی تعداد چونتیس لاکھ تک پہنچ جایے گی۔

 

وزارت اوقاف و امور اسلامی کے ڈپٹی خلیفه بن جاسم الکواری جو اس قرآنی پروجیکٹ کے ناظر بھی ہے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: وزیر اوقاف قطر کی تاکید ہے کہ قرآنی نسخے کو بہترین معیار، رنگ اور اعلی کاغذ کے ساتھ شایع کیا جائے اور اس پر ماہرین کے ساتھ مشورہ کیا جایے۔

 

انکا کہنا تھا: ترکی کا مذکورہ ادارہ اشاعت کے ان تمام معیارت پر پورا اترتا ہے اور اس سے پہلے وہ ایسے معیاری نسخے شایع کرچکا ہے۔

 

الکواری کا مزید کہنا تھا: مصحف قطر دنیا میں پہلا قرآنی نسخہ ہے جس کی بین الاقوامی عربی خوشخطی کی گئی اور اس سے قبل باقاعدہ خطاطی کا بڑا مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں دنیا کے مختلف ممالک سے ایک سو بیس ماہرخطاط شریک ہوئے اور تذھیب و آرایش کے لیے بھی مقابلہ منعقد کیا گیا۔/

4067863

نظرات بینندگان
captcha