ہم امریکاکی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں

IQNA

شاہ محمود قریشی

ہم امریکاکی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں

20:08 - July 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512283
جب امریکا اور پاکستان نےمل کرکام کیاہمیشہ فائدہ ہوا، ہم امریکاکی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں، شہباز شریف امریکا کو ہر صورت قبول کرتے ہیں۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اللہ نہ کرےکہ حالات ایسے ہوں لیکن ہم سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہے ہيں۔
 
ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، پاکستان کی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہے ۔
 
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی سمت درست کریں، نوٹوں کی سیاست پاکستان کو اس نہج پر لے آئی ہے، پاکستانیوں شعور سےکام لو جو گھرانے 5 ہزار روپے پر اپنا ضمیر فروخت کریں گے وہ 5 ہزار کتنے دن چلیں گے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جو حالات ہیں یہ گزشتہ 40 سال کا نتیجہ ہے، اللہ نہ کرے ایسے حالات ہوں لیکن ہم سری لنکا جیسےحالات کی جانب جا رہےہیں، عمران خان نے قوم کو ان حالات سے آگاہ کیا ہے۔
 
انہوں نےکہا کہ تاریخ بتاتی ہےجب امریکا اور پاکستان نےمل کرکام کیاہمیشہ فائدہ ہوا، ہم امریکاکی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں، شہباز شریف امریکا کو ہر صورت قبول کرتے ہیں، عمران خان امریکا کے سامنے ملک کا سودا نہیں کریں گے۔
نظرات بینندگان
captcha