اسرائیلی باضابطہ پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

IQNA

74 سال بعد؛

اسرائیلی باضابطہ پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

9:03 - July 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512302
تہران ایکنا- مقبوضہ فلسطین سے پہلی باضابطہ پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق چوہتر سالوں کے بعد مقبوضہ فلسطین سے براہ راست پہلی باضابطہ اسرائیلی  پرواز جمعے کو جدہ پہنچ گئی۔
 
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعے کو بنگورین ایرپورٹ سے پہلی براہ راست اور باضابطہ پرواز جدہ ایرپورٹ پہنچ گئی۔ اس قبل غیر اعلانیہ اور خفیہ طور پر سعودی عرب اور غاصب اسرائیل کے درمیان پروازوں کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری تھا۔
 
سعودی عرب کے محکمۂ شہری ہوابازی کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کو اسرائیل کی غیر فوجی پروازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha