آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے بتایا کہ شب ولادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا خصوصی جشن حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم میں منعقد کیا گیا جس میں حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی اور حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے خطاب کیا ، جشن کے اختتام پر مداحان اہلبیت اطہار(ع) نے قصیدے اور منقبتیں پڑھیں۔
انہوں نے یوم ولادت کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یوم ولادت کا خصوصی پروگرام ساڑھے دس بجے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد کیا گیا جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید علی سجادی زادہ نے خطاب کیا اور جناب محمد جعفر نژاد نے اہلبیت علیہم السلام کی شان میں قصیدے اور اشعار پڑھے۔
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے کہا کہ چھے بجے شام کو حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم میں بھی مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے جیسے علمی مقابلے ہوئے اور قصیدہ خوانی کی گئي
جشن کو حجت الاسلام والمسلمین سید حسین حسین قمی اور حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا رنجبر نے خطاب کیا اور جناب مہدی سروری قصیدے وغیرہ پڑھے امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت کے ان پروگراموں کا سلسلہ رات 11:45 تک جاری رہے گا۔
خواتین کے لئے خصوصی پروگرام رواق دارالحجہ اور رواق حضرت زہراء(س) میں منعقد کئے جارہے ہیں ،پروگراموں میں تقاریر،منقبتیں،معرفتی نشستیں،مقابلے اور شرعی سوالوں کے جوابات وغیرہ شامل ہیں۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ صحن پیامبر اعظم(ص) اور رواق امام خمینی(رہ) کے علاوہ غیرملکی زائرین کے لئے صحن غدیر اور رواق غدیر میں بھی خصوصی پروگرامز منعقد کئے گئے./