آستان قدس علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قومی قرآنی مقابوں میں عراق کے مختلف شہروں سے سو سے زاید قرآئ شریک ہیں اور مذکورہ مقابلے جمعرات سے روضہ مولائے علی علیہ السلام کے صحن فاطمه (سلام الله علیها) میں شروع ہوچکے ہیں۔
مذکورہ مقابلہ آستان علوی کے شعبہ دارالقرآن الکریم و ثقافتی امور کے تعاون سے هفته ولایت اور عید غدیر خم کی مناسبت سے شروع کیا گیا ہے۔
آستانے کے ثقافتی و قرآنی امور کے ڈپٹی سجاد العنبکی کا اس بارے میں کہنا تھا: اس طرح کے مقابلے آستانے کی نظارت سے منعقد ہوتے ہیں اور ان مقابلوں میں درجنوں قرآء مختلف کمیٹیوں کی نظارت اور امتحان سے گزر کر یہاں آئے ہیں۔
آستانہ قدس کے قرآنی امور کے سربراہ امیر کسار کا مقابلوں بارے کہنا تھا: قرآنی مقابلوں میں عراق کے ہر صوبے سے چار سے پانچ قرآء شریک ہیں جنکے درمیان مقابلہ ہوگا۔
مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے اور پہلی پوزیشن لینے والوں کو حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں موذن کے طور پر اذان دیں سکتے ہیں۔
کسار کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کا مقصد جوانوں کو قرآنی مقابلوں کی جانب مائل کرانا، انکی حوصلہ افزائی کرنا، روخوانی اور حفظ قرآن کریم میں انکی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔/