ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ علوی کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے ہفتہ ولایت کے موقع پر خواتین کے لیے قومی قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیںن ملک بھر سے حافظات اور قاریات شریک ہیں۔
آستانہ کے خواتین قرآنی مرکز کی انچارج دلال الطباطبایی کا کہنا تھا: قرآنی مرکز کے تعاون سے سال بھر میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں جسمیں الغدیر قومی مقابلہ شامل ہے۔
پہلا قومی مقابلہ دو سال قبل کورونا وائرس کی وجہ سے آن لاین منعقد کیا گیا تاہم اس سال کے مقابلوں میں طالبات خود شریک ہیں جو سیده آمنه ہال واقع صحن حضرت فاطمه الزهرا (سلام الله علیها) میں جاری ہیں جہاں ۱۱۴ شرکاء کے درمیان مقابلہ (تلاوت -حفظ - تجوید و لحن اور وقف و ابتدا اور صوت و نغمات) ہورہا ہے۔
ججز کمیٹی کی سربراہ زمن الابراهیمی کا کہنا تھا: حفظ مقابلوں میں مختلف کیٹگریز شامل ہیں پہلے گروپ میں دس پارے ، دوسرے میں بیس پارے اور تیسرے گروپ میں مکمل حفظ کا مقابلہ شامل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مقابلہ دو مرحلوں میں ہورہا ہے ابتدائی مرحلہ جسمیں تیس شرکاء میں کو ایک سو چودہ شرکاء کے درمیان سے منتخب کیا گیا جنمیں سے دس کو حفظ مقابلوں کے لیے جب تین کو خصوصی شعبوں میں چنا گیا اور تقریب میں ہفتہ ولایت کے حوالے سے مختلف افراد کی حوصلہ افزائی بھی کی گیی۔/