ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے قرآنی شعبے کے مطابق مقدس مقامات قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جسمیں تلاوت اور حفظ مقابلے شامل ہیں جو اتوار سے روضہ امام حسین میں اس وقت جاری ہیں۔
قرآنی مرکز کے نمایندے صفاء السیلاوی کا کہنا تھا: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی سرگرمی ہفتے سے شروع ہوئی تھی جہاں افتتاحی تقریب میں دنیا کے سات ممالک کے اہم نمایندے اور اہم مذہبی اور ثقافتی شخصیات شریک تھیں ۔
دارالقرآن آستانہ مقدس امام حسین(ع) کی جانب سے اتوار کو حفظ مقابلوں کے لیے سلیکشن مرحلے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جہاں بڑی تعداد میں حفاظ کرام شریک ہیں۔
آستانہ مقدس حسینی کے سربراہ خیرالدین الهادی نے قرآنی مقابلوں کی اہمیت پر تاکید کرتے ہویے کہا : یہ پہلی بار ہے کہ مقدس مقامات اور زیارات کے نمایندے مقابلوں کے لیے روضہ یا حرم سیدالشهداء(ع) میں اکٹھے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا: مقابلوں میں مختلف ممالک جیسے عراق، مصر، شام، لبنان، ایران اور افغانستان کے علاوہ ہر مقدس مقام یا زیارات کے ایک ایک نمایندے شریک ہیں۔/