ایکنا نیوز کے مطابق محرم الحرام کے ایام کے قریب آتے ہی شھادت سرور و سالار شهیدان، اباعبدالله الحسین(ع) اور انکے اصحاب با وفا کے غم اور عزاداری کے حوالے سے بینالحرمین اور حرمهای مطهر حضرت اباعبدالله(ع) و حضرت عباس(ع) میں سیاہ پرچموں کو نصب کرنے کے علاوہ بینرز لگائے جارہے ہیں جن پر امام حسین و حضرت عباس(علیهماالسلام) کے حوالے سے عبارات درج شدہ ہیں۔
دوسری جانب روضہ امام مظلوم کے آیام غم کے حوالے سے روضے پر نصب پرچم کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ہے۔