ایکنا نیوز- شیعہ میڈیا کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر (یوناما) نے بیان میں کہا ہے: آخری ہفتوں میں ہونے والے دھماکوں میں ڈھائی سو افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز کابل کے خیر خانہ میں واقع مسجد «صدیقیه» میں دھماکہ ہوا جسمیں بڑی تعداد میں نمازی ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
اگرچہ طالبان نے ہلاک و زخمی ہونے والے کی تعداد بارے واضح بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم نیوز ایجنسی الجزیرہ زرائع کے مطابق دھماکے میں ۲۰ ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں جب کہ یوناما کے مطابق دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہویے ہیں۔
محرم میں کابل کے شیعہ نشین علاقے میں دودھماکے ہویے جنمیں ایک سو بیس افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل طالبان نے کہا تھا کہ محرم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم وہ دہشت گردانہ حملے روک نہ سکے۔/
4079045