منهاج القرآن پاکستان کی 92 ممالک میں سرگرمیاں

IQNA

منهاج القرآن پاکستان کی 92 ممالک میں سرگرمیاں

16:09 - August 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512589
تہران ایکنا- منهاج القرآن پاکستان علما کونسل کے سربراہ نے راولپنڈی میں ایرانی نمایندے سے گفتگو میں کہا کہ انکی قرآنی سرگرمیاں ممالک میں جاری ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق منھاج القرآن پاکستان علما کونسل کے سربراہ ارشد مصطفوی  نے راولپنڈی میں خانہ فرھنگ ایران کے ڈائریکٹر فرامرز رحمان زادہ سے ملاقات میں دوطرفہ ثقافتی تعلقات میں تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دو نمایندے نے حقیقی اسلام تعلیمات کے فروغ اور  سنت نبوی (ص) جو قرآن و اهل بیت(ع) سے ماخوذ شدہ ہے  اور شدت پسندی سے مقابلے پر تاکید کی۔

انہوں نے منھاج القرآن پاکستان کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا: ہماری تنظیم ایک عوامی ادارہ ہے جو پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں سرگرم عمل ہے۔

مصطفوی نے منهاج القرآن کی بیانوے ممالک میں سرگرمیوں پر اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمارے تمام شعبے مستقل طور پر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں تاکہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کردار ادا کرسکے۔

 

منهاج القرآن علما کونسل رہنما نے شهادت امام حسین(ع) اور حادثہ کربلا کو اسلامی تاریخ کا اہم ترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا: منهاج القرآن کی جانب سے محرم الحرام میں پاکستان بھر میں پیغام کربلا کو  زندہ رکھنے کے لیے پروگراموں کا اجرا کیا جارہا ہے۔

خانہ فرھنگ راولپنڈی کے ڈائریکٹر فرامرز رحمان زاد نے ملاقات میں مقام معظم رهبری حضرت آیت‌الله خامنه‌ای

کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی مسالک میں وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا: عالمی استعمار اور بالخصوص امریکہ اور صہیونی رژیم دنیا بھر میں اسلام اور ایران فوبیا اور امت اسلامی میں اختلافات ڈالنے پر سازشوں میں مصروف ہے۔/

4080457

نظرات بینندگان
captcha