اربعین پیدل روی میں قرآن محافل کے بہترین اثرات ظاہر ہوتے ہیں

IQNA

اربعین پیدل روی میں قرآن محافل کے بہترین اثرات ظاہر ہوتے ہیں

9:41 - August 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512605
ایکنا تہران- عراق میں ایرانی ثقافتی سفیر نے اربعین کے ایام میں ایرانی اور عراقی قاریوں کی مشترکہ محافل کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ انکے بہترین ثقافتی اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

ایکنا نیوز سے عراق میں ایران کے ثقافتی سفیر حجت‌الاسلام والمسلمین غلامرضا اباذری نے گفتگو میں بغداد میں ایرانی ثقافتی مرکز کے پروگراموں کے حوالے سے کہا: اربعین کے موقع پر عراقی اور ایرانی نمایندوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی گیی ہے جنکے تعاون سے مختلف پروگرامز، نمائش اور نشستیں منعقد کی جارہی ہیں۔

 

ایرانی نمایندے کا کہنا تھا: دونوں طرف کے تعاون سے عراقی اور ایرانی قراء کی شرکت کے ساتھ محافل انس با قرآن، واقعہ عاشورا اجاگر کرنے کا پروگرام، خطابات اور دیگر تقریبات زائرین کے لیے منعقد کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اربعین امام قرآء کے لیے ایک مرکزی جگہ ہے جہاں وہ مشترکہ محافل منعقد کرسکتے ہیں اور بلاشک ان محافل کے بہترین ثقافتی اثرات نمایاں ہیں اور امید ہے کہ ان محافل کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔/

4079997

نظرات بینندگان
captcha