سعودی عرب؛ پانچویں یوتھ منسٹرز اجلاس کی میزبانی

IQNA

سعودی عرب؛ پانچویں یوتھ منسٹرز اجلاس کی میزبانی

12:51 - September 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512664
ایکنا تہران- اسلامی تعاون تنظیم کے امور جوانان کے وزراء کا پانچواں اجلاس" ترقی جوانان اور امت واحدہ کے لیے اسپورٹس" کے شعار کے ساتھ جدہ میں منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- اسلامی تعاون تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تنظیم کے سیکریٹری آفس سے بیان جاری ہوا ہے جس کے مطابق مذکورہ یوتھ منسٹرز اجلاس سعودی وزارت اسپورٹس کے تعاون سے منعقد ہوگا۔

 

«اسلامی تعاون تنظیم میں جوانوں کی صورتحال»، «جوانوں کے لیے اسپورٹس کے مواقع»، «ترقی کے حوالے سے جوانوں کے کردار، ترقی و خوشحالی»، «شدت پسندی سے مقابلہ اور روک تھام» اور «جوانوں میں اعتدال پسندی کی ترویج اور امن و احترام» جیسے موضوعات پر اجلاس میں خطابات ہوں گے۔

 

سعودی عرب؛ پانچویں یوتھ منسٹرز اجلاس کی میزبانی

 


اس اجلاس میں اسلامی تعاون تنظم کے ممالک جوانوں کی ترقی و اسپورٹس اور ممالک میں مشترک اقدام اور قیام وحدت پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔/

4083318

نظرات بینندگان
captcha