ایکنا نیوز کے مطابق مذکورہ ادارے کے ڈائریکٹر مھند المیالی کا کہنا تھا: قرآنی نمایش سات اسٹالوں پر مشتمل ہے جنمیں قرآنی تحقیق، میڈیا اور قرآنی مراکز کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور مذکورہ نمایش دس دن تک جاری رہے گی۔
المیالی کا کہنا تھا: نمایش کے ساتھ قرآنی محافل ، قرآنی مقابل اور نشستیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اربعین کے راستے درستگی نماز کے لیے مواکب
تصحیح قرائت مواکب میں قرآء اور حفاظ کرام کی زیر نگرانی کام ہورہا ہے جہاں زائرین کی درست قرآت اور نماز کی درستگی کی جاتی ہے۔
اس نمایشگاہ میں قرآنی تحقیقی امور پر کام ہوتا ہے اور مختلف سوالات کے جوابات دینے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
نجف اشرف میں قرآنی مراکز کے زیراہتمام اس بار ایک قرآنی مقابلہ بھی منعقد کیا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شیعہ علما کی کاوشوں کو بھی اس نمایش میں پیش کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے ٹیلیگرام پر ایک چینل بھی قایم کیا گیا ہے جسمیں اس حوالے سے مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔۔
مذکورہ ادارے کے سربراہ زید الرماحی کا کہنا تھا: بچوں کے لیے بھی مختلف سرگرمیاں تیار کی جارہی ہیں جنمیں امام حسین(ع) کی زندگی پر مبنی داستانوں کی منظر کشی کی گیی ہے اور انکو رنگ بھرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔/
4083832