اربعین کے زایرین کی موجودہ صورتحال عراقی میڈیا کے مطابق + فلم

IQNA

اربعین کے زایرین کی موجودہ صورتحال عراقی میڈیا کے مطابق + فلم

13:27 - September 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512689
ایکنا تہران- اربعین کے قریب آنے پر اس وقت پانچ ملین سے زاید افراد کربلا میں موجود ہیں جہاں ٹرانپسورٹ مشکلات کے باوجود زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکنا نیوز- العهد نیوز ایجنسی کے مطابق عراق بارڈر شلمچہ پر سے اب تک نولاکھ سے زائد زائرین عراق میں داخل ہوچکے ہیں، میڈیا کے مطابق حشد الشعبی تنظیم کے تعاون سے ان زائرین کو مناسب طریقوں سے عراق کے اندر کربلا کے راستوں پر پہنچایا گیا ہے۔

 

مذکورہ اداروں اور دیگر متعلقہ مراکز کے مطابق عراق انتظامات میں مشکلات دیکھنے کو ملی ہیں اور کمی بیشی سے زائرین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دوسری جانب شلمچہ سے بڑی تعداد میں زائرین کے داخل ہونے سے عراقی سائیڈ پر زائرین کو اندر منتقل کرنے کے لیے گاڑیوں کی شدید کمی تھی۔

 

بصرہ کے گورنر کی جانب سے کوشش کی گیی کہ زائرین کو سرحد سے اندورون عراق منتقل کیا جاسکے۔

 

ایرانی اور غیرملکی زائرین جو مھران اور زرباطیہ بارڈرز سے عراق میں داخل ہورہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اب تک پانچ ملین زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں۔

 

صوبے کے اعلی حکام کی کوشش ہے کہ حشد الشعبی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے تعاون سے امن وامان برقرار رکھنے کے ساتھ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرسکیں۔

 

سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ کربلا کے تمام راستے اوپن ہیں تاہم بعض میڈیا کا کہنا ہے سیکورٹی مسائل کے بناء پر تمام خارجی راستے بند کردیے گیے ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

ایران سے عراق منتقلی اور ٹرانپسورٹ

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عراقی حکام نے زائرین کو عراقی ٹرانسپورٹ سے منتقل کرنے کے بعد بعض حصوں سے ایرانی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہیں۔/

4084355

نظرات بینندگان
captcha